MusicMint AI Music Generator Logo
MusicMint

Lost past

Country

Anjum Raza Records ·2:40

Lyrics


ہم لوگ تھے سیدھے سادے سے

کچھ کھاتے تھے اور پیتے تھے

پھر پہروں کام میں جت جاتے تھے

تکھ ہار کے سورج ڈھلنے پہ

گھروں کو ہم آجاتے تھے

آنگن میں پڑی کھاٹوں پہ

ہم تھک کے بیٹھ جاتے تھے

کچھ روٹی شوٹی چولہے سے

سالن کے ساتھ سب کھاتے تھے

کچھ باتیں بچھڑے لوگوں کی

کچھ خوشیوں کی کچھ سوگوں کی

اک درد لئے آوازوں میں

بڑے ہمیں سناتے تھے

آنگن میں کھاٹوں پہ پھر

بستر بچھائے جاتے تھے

گرمی کے موسم میں پنکھے

بھی لگائے جاتے تھے

پھر لیٹ کے اپنے بستر پہ

آسمان کو گھورا کرتے تھے

اور طرح طرح کے تاروں سے

ہم لڑا کرتے تھے

Like this song? Create something similar

Related AI Music Generators